وزیراعظم نواز شریف نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد (نیو زڈیسک ) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ازبکستان کو معاشی ،تجارتی شعبوں میں تعاون میں اضافہ کیلئے کوششیں کرنے ،باہمی تجارت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے،دونوں ممالک مشترکہ تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں،دو طرفہ تعلقات کو باہمی مفید تعاون کی بنیاد پر نئی بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں،تجارت، سرمایہ کاری، اشیاء کی آزادانہ نقل و حمل اور سروسز میں سہولت کیلئے تجارتی پالیسیوں میں مناسب اصلاحات لانا ہونگی،پاکستان سی پیک میں ازبکستان کی شمولیت اور گوادر کی بندرگاہ سے فوائد کا منتظر ہے۔وزیراعظم نے یہ بات جمعہ کو ازبکستان کے نائب وزیراعظم اوگبک روزی کولوف کیساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ان سے وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی۔ ازبک وفد کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کے اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں اضافہ ہو گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ازبکستان کی شاندار سالانہ معاشی ترقی اور توانائی کے بھرپور وسائل اور پاکستان کی وسیع صنعتی اور زرعی بنیاد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون میں اضافہ کیلئے ایک مثالی ماحول فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے شوکت مرزی یویوف کو جمہوریہ ازبکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے ازبکستان کے ساتھ قریبی، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک مشترکہ تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔

Thanxs for ur feedback....
EmoticonEmoticon