یکم جنوری سے شناختی کارڈ بند کرنے کا فیصلہ۔۔۔ اب شناخت کیلئے عوام کو کیا کرنا ہوگا؟ حکومت نے اہم اعلان کردیا

حکومت نے نارمل شناختی کارڈ بند کر کے نئے شناختی کارڈ بنانے کافیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ برس یکم جنوری سے نیشنل ڈیتا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سم والے شناختی کارڈز یعنی اسمارٹ کارڈز کے اجرا کا اعلان کیا ہے جس کے تحت نارمل شناختی کارڈ یا لغو عام میں بغیر سم والے شناختی کارڈز کو بند کر دیا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق نادرا 31 دسمبر کے بعد سے سم والے اسمارٹ شناختی کارڈز کا اجرا کرے گا۔

جبکہ نادرا کے ایگزیکٹو سینٹرز نے 31 دسمبر سے قبل ہی بغیر سم والے شناختی کارڈز بند کر دئے گئے ۔ دوسری جانب وزیر داخلہ کے احکامات کے برعکس شہریوں کو 400 روپے کی بجائے 800 روپے میں شناختی کارڈ کا اجرا کیا گیا۔

Thanxs for ur feedback....
EmoticonEmoticon