ٹوئٹر موبائل ایپلی کیشن سے اب آپ لائیو ویڈیو براڈ کاسٹ کرسکتے ہیں

لائیو ویڈیوز فیچر کی اہمیت کا اندازہ کرتے ہوئے تمام مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اسے متعارف کرا چکے ہیں اور متعارف کرا رہے ہیں۔اس معاملے میں ٹوئٹر پیچھے تھا تو اس نے بھی آج لائیو ویڈیو براڈ کاسٹنگ کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔
ٹوئٹر کا کوئی بھی اینڈروئیڈ یا آئی او ایس صارف اب ایپ میں کمپوز کے بٹن پر پھر لائیو کے آپشن پر ٹیپ کر کے پری براڈ کاسٹ سکرین تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ پری براڈ کاسٹ سکرین شوٹ فریم کرنے میں صارف کی مدد کرتی ہے۔

یہاں سے صارف Go Live پر ٹیپ کر کے لائیو سٹرویڈیو براڈ کاسٹنگ شروع کر سکتے ہیں۔ 
صارفین دوسرو ں کی لائیو ویڈیو دیکھتےہوئے کمنٹس کر سکتے ہیں اور دل کے آئیکون بھیج سکتے ہیں۔
نیا فیچر تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، جسے تمام صارفین کے پاس فعال ہونے میں چند دن لگ سکتےہیں۔

Thanxs for ur feedback....
EmoticonEmoticon