بول چینل سے نکلنے کے بعد مبشر لقمان بول کے خلاف ہی بول پڑے!۔۔۔چینل کے بارے میں کیا کچھ کہہ گئے

پاکستان کے معروف صحافی اور تجزیہ نگار مبشر لقمان نے بول ٹی وی چینل کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مبشر لقمان نے کہا کہ 2016ء میں جس ٹی وی چینل کا سب کو انتظار تھا اس نے اپنی لانچ کے بعد عوام کو سب سے زیادہ مایوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ بول کا انعقاد بہت جدو جہد اور کوششوں کے بعد ہوا۔ اور 19 دن کے اندر اس ٹی وی چینل کو لانچ کرنا پڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ لانچ کے بعد بھی جو لوگ پہلے بول کو جوائن کر چکے تھے ان میں سے کئی افراد کو دوبارہ چینل میں تقرر نہیں کیا گیا۔ مبشر لقمان نے مزید کہا کہ ب ول والے ہر بات پر یہی کہتے ہیں کہ ہم نمبر ون ہیں لیکن پاکستان کو ابھی خود بھی نمبر ون چینل کا فیصلہ کرنا ہے اور مزید یہ کہ میری نظر میں فی الوقت وہ نمبر ون نہیں ہیں۔خیال رہے کہ بول کی لانچ کے لیے مبشر لقمان بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ کچھ دنوں کے لیے بول گئے تھے جس کے بعد وہ اپنی ٹیم کے ساتھ ہی بول سے واپس آگئے۔

Thanxs for ur feedback....
EmoticonEmoticon