Showing posts with label entertainment. Show all posts
Showing posts with label entertainment. Show all posts

نوجوان لڑکی نے شادی کی تصویر سے والدہ کی تصویر کاٹ دی، والدہ کا رد عمل سوشل میڈیا پر مقبول

آپ نے ماؤں کو اکثر ہی غصے میں دیکھا ہو گا جس کے پیچھے ان کے بچوں کی کوئی نہ کوئی حرکت یا شرارت ضرور ہوتی ہے لیکن حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ایسی والدہ کے برہم ہونے کے چرچے ہیں جن کی بیٹی نے انہیں ایک تصویر میں سے کاٹ دیا جس پر وہ برہم ہو گئیں اور اپنی بیٹی کو خوب ڈانٹ پلا دی۔ میری لینڈ میں موجود ایک نوجوان لڑکی ابیرہ طارق نے شادی کی ایک تصویرمیں سے اپنی والدہ کی تصویر کو کروپ (Crop) کر دیا جس کے بعد ابیرہ کی والدہ نے اپنی والدہ کی جانب سے موصول ہوئے پیغامات کو سوشل میڈیا پر شئیر کیا تو وہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ابیرہ نے کہا کہ میں نے شادی کی سینکڑوں تصاویر میں سے ایک تصویر سے اپنی والدہ کی تصویر کو کروپ کیا کیونکہ میں اپنی اور اپنے بھائیوں کی تصویر شئیر کرنا چاہتی تھی۔
یہ دیکھ کر میری والدہ نے مجھے پیغام بھیجا کہ بد تمیز تم نے مجھے کروپ کیوں کیا؟ ابیرہ کی والدہ نے لکھا کہ تم سب اس دنیا میں میری وجہ سے ہو، یہ تصویر دوبارہ لگاؤ اور مجھے اس مرتبہ کروپ نہ کرنا ۔

ابیرہ کی والدہ نے انہیں نا شکرے بچوں کا خطاب دیتے ہوئے مزید کہا کہ اتنی مشکل سے بچے پیدا کرو اور انہوں نے تصویر سے ہی کروپ کر دیا۔ والدہ کی کروپ کی ہوئی تصویر اور والدہ کی جانب سے موصول ہونے والے پیغامات کو ابیرہ نے سوشل میڈیا پر شئیر کیا جس کے بعد یہ پوسٹ وائرل ہو گئی۔

سنجے دت نے سلما ن خان کیخلاف ایسی بات کہہ دی کہ ہنگامہ کھڑا ہو گیا

ممبئیسنجے دت نے سلما ن خان کیخلاف ایسی بات کہہ دی کہ ہنگامہ کھڑا ہو گیا
بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت نے اپنے قریبی دوست سلمان خان کو ’’مغرور‘‘ قرار دے کر سب کو چونکا دیا ہے۔بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور سنجے دت کے درمیان گہری دوستی تھی اور سنجے دت کی جیل سے رہائی پر سلومیاں کی جانب سے پارٹی کا بھی اعلان کیا گیا تھا لیکن جیل سے رہائی کے بعد دبنگ خان اور سنجوبابا کے درمیان ناراضی جاری ہے اور سلو میاں ان سے کتراتے ہیں جس کے بار میں سنجے دت ہمیشہ سے انکاری رہے ہیں لیکن اب پہلی بار انہوں نے اپنے اور سلمان کے تعلق پرلب کشائی کی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت نے دہلی میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں ان سے ماضی کے قریبی دوست اور منہ بولے بھائی سلمان خان کی شخصیت کے بارے میں سوال کیا گیا جس پر اداکار نے فوراً سلمان خان کو’’مغرور‘‘ قرار دیا جس نے سب کو چونکا دیا۔دوسری جانب سنجے دت کے پہلی بارسر عام اس رویئے کے بعد دونوں سپر اسٹارز کی ناراضی کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد فلم نگری میں بھی چہ مگوئیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ سنجے دت اور سلمان خان نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Kategori

Kategori