ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالتے ہی سعودی عرب کے پیغام نے دنیاکوحیران کردیا

ریاض(نیوزڈیسک)امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالتے ہی ان کو مبارک باد دینے کے ساتھ دنیاکے بیشتر ممالک کی طرف اعتماد کے اظہار کے خطوط بھیجے جارہے ہیں۔عرب ممالک نے بھی اس ضمن میں ٹرمپ کی صدارتی مدت پر اعتماد کا اظہار کیاہے ۔گزشتہ دنوں سعودی عرب نے نئی ٹرمپ انتظامیہ پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ علاقائی طاقتیں ٹرمپ کے ساتھ مل کام کریں گی ۔اس بات کا اظہار سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ریاض میں فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات کے بعد کیا ۔ سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امید ہے ٹرمپ انتظامیہ مشرق وسطیٰ کی دیگر طاقتوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی، انہوں نے ٹرمپ کی جانب سے نامزد کیے گئے کابینہ ارکان پر بھی اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے مسائل کے حل کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ تعاون ضروری ہے تاہم ٹرمپ امریکی عوام کے مفادات کا تحفظ نہیں کرسکیں گے، اگر وہ دیگر عالمی طاقتوں کے ساتھ مل کر کام نہ کریں۔

Thanxs for ur feedback....
EmoticonEmoticon